کلثوم نواز نیک ، خداترس خاتون تھیں: رانا ثنا اللہ 

کلثوم نواز نیک ، خداترس خاتون تھیں: رانا ثنا اللہ 
کلثوم نواز نیک ، خداترس خاتون تھیں: رانا ثنا اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کلثوم نواز نیک ، خداترس خاتون تھیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکے دوران راناثنا کا کہنا تھا کہ ہم شریف فیملی کے ہر فرد کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں، اس غم اور دکھ کو وہ کبھی بھلا نہیں سکیں گے جبکہ بیماری کے دور میں نوازشریف اورمریم نوازکا بیگم کلثوم نواز کے پاس ہونا ضروری تھا۔انہوں نے کہاکہ کلوم نواز نیک ،بہادر، خدا ترس خاتون تھیں ،انہوں نے آمریت کے خلاف جدو جہد کی ،ان کی جدو جہد کو بھلا یا نہیں جاسکتا جبکہ مرحومہ نے مشکل وقت میں توانا قیادت فراہم کی ۔

مزید :

قومی -