”آج ریاست کا امتحان ہے ،میرے خیال سے اگر شریف خاندان سزا نہ بھی بھگتے تو کوئی بڑی بات نہیں “بیگم کلثوم کے انتقال بعد دفاعی تجزیہ کار شہزاد چوہدری نے حیران کن بات کہہ دی

”آج ریاست کا امتحان ہے ،میرے خیال سے اگر شریف خاندان سزا نہ بھی بھگتے تو کوئی ...
”آج ریاست کا امتحان ہے ،میرے خیال سے اگر شریف خاندان سزا نہ بھی بھگتے تو کوئی بڑی بات نہیں “بیگم کلثوم کے انتقال بعد دفاعی تجزیہ کار شہزاد چوہدری نے حیران کن بات کہہ دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفاعی تجزیہ کار شہزاد چوہدری نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس ہے ،وہ اقدار والی خاتون تھیں ،اب ریاست کا امتحان ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد چوہدری نے کہا کہ میرے خیال سے انسانیت ریاست سے بڑی ہوتی ہے ،ریاست دل نہیں رکھتی لیکن ریاست چلانے والوں کو انسانیت کا دکھ ہونا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج ایک خاندان کو موقع دیا جا نا چاہیے ،وہ کہیں بھاگ کر نہیں جا رہے بلکہ سزا بھگتنے کے لیے پاکستان آئے ہیں ،میرے خیال سے اگر وہ سزا نہ بھی بھگتے تو کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ آج اپنے دل میں مختلف سوچ رکھنے کی ضرورت ہے ،شریف خاندان کو بیگم کلثوم نواز کی تدفین اور اس کے بعد کی رسومات ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے ،ریاست کو انسانیت دکھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز اقدار والی اور رواداری والی خاتون تھیں ،وہ ایسی خاتون نہیں تھیں کہ ان کی بیماری پر بھی مذاق بنا یا جاتا ۔

مزید : قومی