مسلم لیگ ن کی سخت ترین حریف پیپلز پارٹی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سنتے ہی ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی انہیں داد دیں گے

مسلم لیگ ن کی سخت ترین حریف پیپلز پارٹی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ...
مسلم لیگ ن کی سخت ترین حریف پیپلز پارٹی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سنتے ہی ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی انہیں داد دیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو  کمیٹی کاجاری اجلاس ملتوی اورمیڈیا بریفنگ بھی  منسوخ کر دی گئی .

نجی ٹی وی ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق  پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو  کمیٹی کا اہم اجلاس سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرا زمان کائرہ کی  زیر صدارت جاری تھالیکن  بیگم کلثوم نواز  کے انتقال کی خبر نشر ہوتے ہی صدر قمر زمان کائرہ نے اجلاس ملتوی کر دیا اوراجلاس کے بعد میڈیا کو دی جانے والی بریفنگ بھی منسوخ کرتے ہوئے پی پی پنجاب ایگزیکٹو  کے اراکین نےبیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔ قمر زمان کائرہ کا محترمہ بیگم کلثوم نواز کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو خراج تحسینپیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یقیننا ایسی شخصیات کے جانے سے گھروں، قبیلوں اور پارٹیوں کو نقصان ہوتا ہے۔

مزید : قومی