میاں بیوی نے کمرہ کرائے پر لیا، لیکن سونے لگے تو بستر کے ساتھ لگی ایسی شرمناک چیز نظر آگئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، کیونکہ ان کی۔۔۔

میاں بیوی نے کمرہ کرائے پر لیا، لیکن سونے لگے تو بستر کے ساتھ لگی ایسی شرمناک ...
میاں بیوی نے کمرہ کرائے پر لیا، لیکن سونے لگے تو بستر کے ساتھ لگی ایسی شرمناک چیز نظر آگئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، کیونکہ ان کی۔۔۔

  

ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)ہم کام کی غرض سے بیرون شہر جائیں یا سیر و تفریح کے لئے، عموماً کرائے پر رہنا ضروری ہو جاتا ہے، مگر ایسا کرتے ہوئے بے حد احتیاط سے کام لیں کیوں کہ کچھ بعید نہیں کہ کسی بدبخت نے آپ کی خفیہ ویڈیو بنانے کے لئے کمرے میں خفیہ کیمرہ لگا رکھا ہو۔ ایک برطانوی جوڑے کے ساتھ کینیڈا میں قیام کے دوران پیش آنے والا افسوسناک واقعہ ایک ایسی ہی مثال ہے، جو ہمیں محتاط رویہ اختیار کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہری ڈوجی ہملٹن اور اُن کی اہلیہ کینیڈا کی سیر کے لئے گئے تو وہاں ٹورنٹو شہر کے وسطی علاقے میں کرائے پر ایک کمرہ لیا۔ دن بھر سیر و تفریح کے لئے وہ رات کے وقت آرام کے لئے اپنے کمرے میں پہنچے، مگر ایک ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ بیچاروں کا سکون بالکل غارت ہو کر رہ گیا۔

ڈوجی نے بتایا کہ ”ہمیں واپس آئے تقریباً نصف گھنٹہ ہوا تھا جب میری نظر بیڈ کے بالکل سامنے لگے کلاک پر پڑی۔مجھے کچھ عجیب سا محسوس ہوا کہ اس ڈیجیٹل کلاک کا رُخ سیدھا ہمارے بیڈ کی طرف تھا اور اس کے ساتھ ایک تار بھی لگی ہوئی تھی جیسے موبائل فون کے چارجر کی تار ہوتی ہے۔نجانے کیوں اس ڈیجیٹل کلاک نے میرے ذہن میں کچھ شکوک و شبہات پیدا کردئیے تھے۔ دراصل میں نے حال میں ہی فیس بک پر ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں کرائے کے کمروں میں لگائے گئے خفیہ کیمروں کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ پہلے میں نے سوچا کہ اس ڈیجیٹل کلاک کی چھان بین کی کوشش کرتا ہوں تو مالک مکان کیا کہے گا، لیکن پھر میرے ذہن میں یہ بات بھی آئی کہ اگر ہماری ویڈیو بنالی گئی اور یہ انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی تو کیا ہوگا۔ بس یہی سوچ کر میں نے کلاک کے بغورمعائنے کی کوشش کی اور مجھے اندازہ ہو گیا کہ اس میں ایک کیمرہ موجود تھا۔ میں نے مزید کچھ کرنے کی بجائے پولیس سے رابطہ کر لیا اور میرے شکوک و شبہات بالکل سچ ثابت ہوئے۔ کلاک کے اندر سے خفیہ برآمد ہوا جس میں ہماری ریکارڈنگ ہو رہی تھی۔“

ڈوجی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فلیٹ مشہور ویب سائٹ ’ائیر بی این بی‘ کے ذریعے حاصل کیا تھا۔ اس واقعے کے متعلق ائیر بی این بی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لئے پولیس سے مکمل تعاون کیا جا رہا ہے اور اسی مالک مکان کی جانب سے ویب سائٹ پر مشتہرکئے گئے دیگر چھ فلیٹوں کو بھی بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس