کراچی ، بدکاری میں ملوث خواجہ سراوں کو گرفتار کرنے پر دیگر ساتھیوں نے تھانے پر دھاوا بول دیا

کراچی ، بدکاری میں ملوث خواجہ سراوں کو گرفتار کرنے پر دیگر ساتھیوں نے تھانے ...
کراچی ، بدکاری میں ملوث خواجہ سراوں کو گرفتار کرنے پر دیگر ساتھیوں نے تھانے پر دھاوا بول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں بدکاری میں خواجہ سراوں کے ملوث ہونے کی عوامی شکایات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نصف درجن خواجہ سراوں کو گرفتار کر لیا جس پر دیگر خواجہ سراوں کی بڑی تعدادنے تھانے پر دھاوا بول دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے تھانے میں براہ راست شکایات کی گئی تھیں کہ شہر کے پوش علاقے کلفٹن میں زمزمہ سٹریٹ اور زمزمہ پارک کے اطراف کی سڑکوں اور چوراہوں پر فیشن ایبل عورتوں اور لڑکیوں کا روپ دھارے خواجہ سرا راہ گیروں اور عام شہریوں کو دعوت گناہ دیتے اور تنگ کرتے نظر آتے ہیں۔ایس ایچ او کلفٹن جاوید احمد ابڑونے بتا یا کہ انہوں نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 228، 18، 294 و 34 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایسے عناصر کی رنگے ہاتھوں گرفتاریاں کیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
رپورٹ کے مطابق خواجہ سراوں کی بڑی تعداد نے کلفٹن تھانے پہنچ کر ان گرفتاریوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور مخصوص انداز میں نعرے لگاتے خواجہ سرا تھانے میں گھس گئے اور اپنے ساتھیوں کو چھوڑنے کا مطالبہ کرتے رہے۔تھانہ انچارج جاوید ابڑونے مز ید کہاکہ انہوں نے تمام خواجہ سراوں کی بات سنی اور انہیں سمجھا بجھا کر منتشر کر دیا۔