سعودی عرب کی شہزادی کو لوٹ لیا گیا، 10 کروڑ روپے سے زائد کے زیورات چوری اور۔۔۔

سعودی عرب کی شہزادی کو لوٹ لیا گیا، 10 کروڑ روپے سے زائد کے زیورات چوری اور۔۔۔
سعودی عرب کی شہزادی کو لوٹ لیا گیا، 10 کروڑ روپے سے زائد کے زیورات چوری اور۔۔۔

  

پیرس(نیوز ڈیسک)ہمارے کراچی میں کوئی بے بس شہری لُٹ جائے تو بات سمجھ میں آتی ہے مگر پیرس جیسے محفوظ شہر میں ایک سعودی شہزادی کا لُٹ جانا یقیناً بڑی حیرت کی بات ہے۔ شہزادی کا کہنا ہے کہ پیرس کے ایک بڑے ہوٹل میں ان سے چھ لاکھ پاﺅنڈ سے زائد (تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کے زیورات لوٹ لئے گئے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق شہزادی کا کہنا ہے کہ اُن کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ مشہور رٹز ہوٹل میں پیش آیا، لیکن دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اُن کے کمرے میں کسی کے بزور طاقت داخل ہونے کے شواہد نہیں مل سکے۔ بہرحال، اگر شہزادی کے الزامات درست ثابت ہوئے تو اس ہوٹل میں رواں سال کے دوران یہ دوسری بڑی واردات ہوگی۔ اس سے پہلے جنوری میں ڈاکو اس ہوٹل میں داخل ہوئے تھے اور کروڑوں ڈالر کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2016ءمیں مشہور امریکی اداکارہ کم کارڈاشین کے لاکھوں ڈالر مالیت کے زیورات بھی اسی علاقے میں واقع ایک ہوٹل سے لوٹے گئے تھے۔ اگرچہ اب اس علاقے میں سکیورٹی بہت سخت کردی گئی ہے مگر اس کے باوجود یہ غیر معمولی واقعہ پیش آ گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی