ایک ہفتے تک شہد اور لہسن کو ملا کر کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ وہ بات جسے جان کر آپ کو افسوس ہوگا کہ پہلے کیوں معلوم نہ تھی

ایک ہفتے تک شہد اور لہسن کو ملا کر کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ وہ ...
ایک ہفتے تک شہد اور لہسن کو ملا کر کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ وہ بات جسے جان کر آپ کو افسوس ہوگا کہ پہلے کیوں معلوم نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک) لہسن سے آپ اپنے کھانے کو ہر روز پُرلطف بناتے ہوں گے اور یقیناً شہد کے فوائد سے بھی خوب آگاہ ہوں گے، مگر ان دونوں نعمتوں کو ملا کر استعمال کرنے سے کیسے حیرتناک فوائد حاصل ہوتے ہیں یہ غالباً آپ کے علم میں نہیں ہو گا۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں ماہرین غذائیات کی آراءکی روشنی میں لہسن اور شہد کو ملا کر کھانے کے درجنوں ایسے فوائد بتائے گئے ہیں کہ جنہیں جان کر یقیناً ہم یہ قدرتی نسخہ فوری استعمال کرنا چاہیں گے۔
اس جادوئی نسخے کو تیار کرنے کے لئے لہسن کے ایک جوے کو باریک کاٹ کر ایک چمچ شہد میں مکس کر لیں، یا دوسری صورت میں لہسن کو باریک کوُٹ لیں اور اسے ایک چمچ شہد میں اچھی طرح ملا لیں۔ اسے صبح خالی پیٹ کھائیں اور ایک ہفتے تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔
اب اگر اس قدرتی نسخے کے فوائد کی بات کی جائے تو یہ بے شمار بھی ہیں اور بے حد اہم بھی۔ یہ سادہ سا نسخہ ہمارے جسم سے فاسد مادوں کی صفائی کرتا ہے۔صرف ایک ہفتے کے استعمال سے جلد کی جھریاں ختم ہونے لگتی ہیں۔ اگر آپ کے جسم پر کوئی زخم موجود ہے تو اس کے استعمال سے بہت جلد مندمل ہوجائے گا۔ اگر آپ بیمار ہیں تو جلد صحت یاب ہوں گے اور جسمانی تھکاوٹ کا احساس بآسانی دور ہو جائے گا۔
یہ ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک بھی ہے جو آپ کو بیکٹیریا اور وائرس سے لگنے والی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ یہ کولیسٹرول کو بھی کم کردیتا ہے اور اس کے کھانے سے آپ کا وزن بھی کم ہونے لگتا ہے۔ جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے جس سے ہر قسم کی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے، خاص طور پر موسمیاتی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔
یہ نسخہ آپ کے دل کو بھی مضبوط کرتا ہے اور خون کی نالیوں میں دوران خون رواں کرتا ہے۔ گلے کی خرابی میں مبتلا افراد کے لئے بھی یہ نسخہ بہت اعلیٰ ہے کیونکہ یہ گلے کی خراش اور سوزش کو کم کرتا ہے۔ اسہال کی بیماری میں بھی اس کا استعمال بہت مفید ہے۔
سردیوں کی آمد ہوتے ہی لوگوں کو نزلہ زکام کی بیماری شروع ہوجاتی ہے جس سے بچنے کے لئے یہ نسخہ بہت مفید ہے۔ یہ انفیکشن سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اور ہاں، آپ کے بالوں کی چمک دمک اور جلد کی تروتازگی کے لئے بھی یہ قدرتی نسخہ اپنی مثال آپ ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -