برازیل ، جیل پر حملہ، 105 قیدی فرار، 1 پولیس اہلکار ہلاک 

برازیل ، جیل پر حملہ، 105 قیدی فرار، 1 پولیس اہلکار ہلاک 
برازیل ، جیل پر حملہ، 105 قیدی فرار، 1 پولیس اہلکار ہلاک 

  

براسیلیا (صباح نیوز)برازیل میں جیل پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 105 قیدی فرار ہوگئے اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں 20 مسلح افراد نے جیل پر حملہ کرکے105 قیدیوں کو فرار کرادیا اور فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار کوبھی ہلاک کردیا۔ حکام نے کہاکہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس 4 گاڑیوں میں آئے تھے، انہوں نے چوکیوں کو نشانہ بنایا اور دھماکا خیز موا د سے جیل کا مرکزی دروازہ اڑا دیا۔حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے 105 قیدیوں میں سے41 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ۔

مزید : بین الاقوامی