ایرا ن کا یورینیم افزودگی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

ایرا ن کا یورینیم افزودگی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
ایرا ن کا یورینیم افزودگی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

  

تہرا ن (آن لائن )ایران کی جوہری توانائی کے ادارے کے سر براہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہدایت پر یورینیم افزودگی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے لیے سینٹری فیوجزکی تیاری کے نئے مرکز پلیٹ فارم پرکام شروع کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ تہران میں جوہری پلانٹ کو دوبارہ فعال کیاجا رہا ہے، یہ جوہری پلانٹ 2 سال پہلے والی حالت میں نہیں بلکہ اس سے بہتر اور مکمل شکل میں بنایا جا رہا ہے۔ اس جوہری تنصیب کی تیاری کے لیے ایک یورپی ملک سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ نے عندیہ دیا کہ تہران جوہری اسلحہ کے تجربات پر پابندی کے پر وٹوکول سے باہر نکل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر عالمی طاقتوں کیساتھ طے پایا جوہری سمجھوتہ ختم ہوتا ہے تو ہمارے لیے اضافی پروٹوکول پرعمل درآمدکرنا ممکن نہیں رہے گا، تاہم اس حوالے سے فیصلہ مجھے نہیں بلکہ جوہری معاہدے کی نگرانی کے لیے قائم کردہ کمیٹی اورریاست کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو کرنا ہوگا۔

مزید : بین الاقوامی