چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کلثوم نواز کے انتقال پر اظہارافسوس

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کلثوم نواز کے انتقال پر اظہارافسوس
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کلثوم نواز کے انتقال پر اظہارافسوس

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق خاتون اول کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز شریف کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ اللہ تعالی بیگم کلثوم نواز کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز لند ن کے ہارلے سٹریٹ ہسپتال میں گلے کے کینسر کے باعث زیر علا ج رہنے کے بعد انتقال کرگئی ہیں، تاہم ان کی نماز جنازہ جمعہ کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرامیں ادا کی جائے گی ۔

مزید : قومی