A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

”شہباز شریف کو دیکھتے ہی مریم نواز۔۔۔“ شہباز شریف کی آمد پر اڈیالہ جیل کی فضاءبھی غمگین ہو گئی، دلخراش مناظر نے ہر آنکھ اشکبار کر دی

”شہباز شریف کو دیکھتے ہی مریم نواز۔۔۔“ شہباز شریف کی آمد پر اڈیالہ جیل کی فضاءبھی غمگین ہو گئی، دلخراش مناظر نے ہر آنکھ اشکبار کر دی

Sep 11, 2018 | 20:49:PM

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر شریف خاندان کیساتھ قوم بھی غم میں ڈوبی ہے اور ان کی مغفرت کیلئے دعاگو ہے۔

بیگم کلثوم کے لندن کے ہارلے سٹریٹ میں انتقال کی خبر ملنے پر شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف اور بھتیجی مریم نواز شریف سے ملنے اڈیالہ جیل روانہ ہوئے اور جب وہاں پہنچے تو دونوں بھائی چھلکتی آنکھوں کیساتھ بغل گیر ہو گئے۔ مریم نواز شریف نے اپنے چچا کو دیکھا تو صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور ان سے لپٹ کر دھاڑیں مار مار کر روتی رہیں۔

نواز شریف اور شہباز شریف نے پرول پر رہائی سمیت بیگم کلثوم نواز کی میت کی پاکستان منتقلی پر تبادلہ کیا گیا اور اس موقع پر نواز شریف نے تجہیز و تکفین بہتر انداز میں کرنے کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ لندن بیگم کلثوم نواز کی پرسوں رات طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں ساڑھے دس بجے ہارلے سٹریٹ کلینک منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

مزیدخبریں