نواز شریف اور مریم نواز کی پرول پر رہائی کی مدت کا تعین کون کرے گا اور کتنے دنوں تک رہائی مل سکتی ہے؟ اعتزاز احسن نے اہم سوال کا جواب دیدیا

نواز شریف اور مریم نواز کی پرول پر رہائی کی مدت کا تعین کون کرے گا اور کتنے ...
نواز شریف اور مریم نواز کی پرول پر رہائی کی مدت کا تعین کون کرے گا اور کتنے دنوں تک رہائی مل سکتی ہے؟ اعتزاز احسن نے اہم سوال کا جواب دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئی ہیں جن کا جسد خاکی پاکستان لایا جانے کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں، ان کی نماز جنازہ میں شرکت اور تدفین کیلئے نواز شریف اور مریم نواز شریف کو پروٹوکول پر رہا کیا جائے گا۔

پرول پر رہائی کا معاملہ سامنے آنے کیساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ قانون کے مطابق پرول پر کتنی مدت کیلئے رہائی مل سکتی ہے اور اس مدت کا تعین کون کرے گا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءاور قانون دان چوہدری اعتزاز احسن نے اس اہم سوال کا جواب دیدیا ہے جن کا کہنا ہے کہ پرول پر رہائی کی مدت کا تعین حکومت کی صوابدید ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گتنگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ قانون میں پرول پر رہائی کے حوالے سے مدت کا کوئی تعین نہیں کیا گیا ہے اور یہ حکومت کی صوابدید ہے کہ وہ نواز شریف اور مریم نواز شریف کو کتنے دنوں کیلئے رہا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حکومت کو فراخدلی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین نواز کو پاکستان آنے سے متعلق فیصلہ خود کرنا ہو گا کیونکہ دونوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے اور عدالت نے دونوں کو ہی اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور