نواب زادہ نصراللہ خان نے کہا ،”کلثوم نواز ڈرنے اورجھکنے والی نہیں ہیں“سلمان غنی

نواب زادہ نصراللہ خان نے کہا ،”کلثوم نواز ڈرنے اورجھکنے والی نہیں ...
نواب زادہ نصراللہ خان نے کہا ،”کلثوم نواز ڈرنے اورجھکنے والی نہیں ہیں“سلمان غنی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز ایک غیر معمولی مشرقی خاتون تھیں، مشرف کے آمریت کیخلاف جدو جہد کے دوران نواب زادہ نصراللہ مرحوم نے کہاتھا کہ یہ خاتون ڈرنے اور جھکنے والی نہیں ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز ایک مشرقی خاتون تھیں لیکن ایک غیر معمولی خاتون تھیں۔ طیارہ سازش کیس میں جب نوازشریف جیل میں تھے ، انہوں نے مشرف کے خلاف جدوجہد کی اور باہر نکل کر مردانہ وار مقابلہ کیا ۔ وہ ڈرنے والی خاتون نہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دھرنے کے دوران کنٹینر پر کلثوم نواز کا جب بھی نام لیا انتہائی احترام سے لیاہے ۔ وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جرات اور بیباکی کا ایک باب تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نواب زادہ نصراللہ خان نے کلثوم نواز سے ملاقات کے بعد مجھ سے کہا تھا کہ یہ خاتون ڈرنے والی اور جھکنے والی نہیں ہیں۔

مزید : قومی