پیپلز پارٹی کے کارکن بیگم کلثوم نواز کو دیکھ کر خوش ہوتے تھے :چودھری منظور

پیپلز پارٹی کے کارکن بیگم کلثوم نواز کو دیکھ کر خوش ہوتے تھے :چودھری منظور
پیپلز پارٹی کے کارکن بیگم کلثوم نواز کو دیکھ کر خوش ہوتے تھے :چودھری منظور

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ مشرف کی آمریت کے خلاف جدوجہد میں بیگم کلثوم نواز جہاں جاتی تھیں پیپلز پارٹی کے کارکن ان کودیکھ کرخوش ہوتے تھے ۔

دنیا نیوز کے پر وگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ مشرف کی آمریت کے خلاف جدوجہد میں کلثوم نواز جہاں جاتی تھیں پیپلز پارٹی کے کارکن بھی ان کودیکھ کر خوش ہوتے تھے۔اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ مشرف کی آمریت کے خلاف جدوجہد کررہی تھیں اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں بیگم کلثوم نواز نے مشرف حکومت پر ایک پریشر بنادیا تھا ۔ مشرف حکومت کے ساتھ معاہدے کے نتیجے میں نوازشریف کی رہائی اور پھر جدہ روانگی بھی بیگم کلثوم نواز کی سیاسی جدوجہد کا نتیجہ تھی ۔

مزید : قومی