”وزیراعظم کو بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی اطلاع ملی تو وہ میٹنگ کر رہے تھے، خبر ملتے ہی۔۔۔“ فواد چوہدری نے بتایا تو پاکستانی خراج تحسین پیش کرنے لگے

”وزیراعظم کو بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی اطلاع ملی تو وہ میٹنگ کر رہے تھے، ...
”وزیراعظم کو بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی اطلاع ملی تو وہ میٹنگ کر رہے تھے، خبر ملتے ہی۔۔۔“ فواد چوہدری نے بتایا تو پاکستانی خراج تحسین پیش کرنے لگے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں ہیں جس کے باعث پوری قوم غم میں ڈوبی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سمیت ملک بھر سے شریف خاندان کیلئے تعزیتی پیغامات جاری کئے گئے اور بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب وہ لوکل گورنمنٹ سسٹم سے متعلق ایک اجلاس کی سبراہی کر رہے تھے۔ خبر ملنے پر وزیراعظم نے اجلاس کی کارروائی روک دی اور بیگم کلثوم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہادر اور سیاسی طور پر جہاندیدہ خاتون تھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں جب مسلم لیگ (ن) کے پاس قیادت نہیں تھی بیگم کلثوم نواز نے جماعت کو قیادت فراہم کی ۔ وہ لندن میں زیر علاج تھیں اور تمام لوگوں نے ہی ان کی صحت کیلئے دعا کی جبکہ انہوں نے بھی بڑی بہادری سے بیماری کا مقابلہ کیا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خدا بیگم کلثوم نواز صاحبہ کے تمام اہل و عیال، خاندان، پی ایم ایل کے تمام کارکنان کو یہ صدمہ سہنے کی توفیق دے اور کلثوم نواز کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے۔ 

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس