کلثوم نواز کی بیماری اور وینٹی لیٹر پر بھی سیاست کی گئی :عابد شیر علی

کلثوم نواز کی بیماری اور وینٹی لیٹر پر بھی سیاست کی گئی :عابد شیر علی
کلثوم نواز کی بیماری اور وینٹی لیٹر پر بھی سیاست کی گئی :عابد شیر علی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہاہے کہ مریم نواز کی بیماری ، وینٹی لیٹر پر ہونے اور ان کے آنے جانے پر بھی سیاست کی گئی ، سیاست میں خواتین کا کردار اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ مردوں کاہے ۔

سماءنیوز کے پر وگرام ”کھرا سچ “ میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ سیاست میں خواتین کا کردار بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا مردحضرات میں کاہے ۔کلثوم نواز کی وفات پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے ہمددردی کے ووٹ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے واقعات کو کبھی ڈھال نہیں بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کسی کا رخ بھی کرسکتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ سب کو اس بیماری سے محفوظ رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی سیاست کی گی ، ان کے وینٹی لیٹر پر رکھے جانے اور ان کے آنے جانے پر بھی سیاست کی گئی ۔ میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کیلئے دعا کرے ۔

مزید : قومی