درخواست کا کہنا بری بات ،حکومت فوری نوازشریف اور مریم نواز کو پیرول پر رہا کرے :نبیل گبول

درخواست کا کہنا بری بات ،حکومت فوری نوازشریف اور مریم نواز کو پیرول پر رہا ...
درخواست کا کہنا بری بات ،حکومت فوری نوازشریف اور مریم نواز کو پیرول پر رہا کرے :نبیل گبول

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ حکومت نوازشریف اور مر یم نواز کوفوری طورپر پیرول پر رہا کرے ، فواد چودھری کی جانب درخواست دینے کی بات انتہائی بری بات ہے ۔

سماءنیوز کے پروگرام ”کھرا سچ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ ہماری قوم بہت جلد بھول جاتی ہے ، آج اسحاق ڈار ملک سے باہر ہے اور مفرور ہے ۔ اس نے یہ نہیں سوچا تھا کہ میرے ساتھ ایسا ہوگا، جلاوطنی کوئی آسان چیز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت ساری چیزوں کواب تبدیل کرنا پڑے گا، تبدیلی ایسے نہیں آتی ۔ ا س ملک کا وزیر اعظم قائد اعظم کی وفات والے دن ان کے مزار پرجاکر فاتحہ نہیں پڑھتا ۔ وزیر اعظم تو ایک طرف کابینہ تک قائد اعظم کے مزار پر نہیں گئی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر نوازشریف اور مریم نواز کو پیرول پر رہا کرے ۔ اس حوالے سے فواد چودھری کی جانب سے یہ کہنا کہ پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دی جائے انتہائی بری بات ہے ۔ حکومت کو درخواست کے بغیر ان کو پیرول پر رہا کردینا چاہئے ۔

مزید : قومی