فلم ویر دی ویڈنگ سے شہرت پانے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ڈائریکٹر کا ٹویٹر اکاﺅنٹ بند کروادیا کیونکہ اس نے۔۔۔

فلم ویر دی ویڈنگ سے شہرت پانے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ڈائریکٹر کا ٹویٹر ...
فلم ویر دی ویڈنگ سے شہرت پانے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ڈائریکٹر کا ٹویٹر اکاﺅنٹ بند کروادیا کیونکہ اس نے۔۔۔

  

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ سے شہر ت پانے والی اداکارہ سوارا بھاسکر اپنے دبنگ سٹائل کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ مختلف موضوعات پر جس طرح وہ کھل کر اظہار رائے کرتی ہیں اور پھر جیسے ناقدین کے دانت کھٹے کرتی ہیں وہ انہی کا کام ہے۔ اب ایک بار پھر انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ جنسی جرائم کا نشانہ بننے والے مظلوم خواتین کو سوشل میڈیا پر مذاق بنانے والوں کے ساتھ وہ بہت بُری طرح پیش آئیں گی اور ایسے لوگوں کو بیہودہ گوئی جاری رکھنے کا موقع ہرگز نہیں دیں گی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سوارا بھاسکر نے حال ہی میں ریاست کیرالہ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی عیسائی راہبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کچھ ٹویٹس کی تھیں۔ فلم ڈائریکٹر ویویک اگنی ہوتری نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی راہبہ کے حق میں چلائی گئی اس مہم کا مذاق اُڑایا اور احتجاج کرنے والوں کا تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ”اس بار ان کے پلے کارڈ کہاں ہیں؟“

سوارا نے ویوک کی ان باتوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”کتنے افسوس کی بات ہے کہ آپ مظلوم کے حق میں آواز اٹھانے والوں کی حوصلہ شکنی کررہے ہیں، ذرا سوچئے کہ یہ کتنی گھٹیا بات ہے۔“ انہوں نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ڈائریکٹر کی شرمناک ٹویٹس کے بارے میں ٹویٹر کو شکایت بھی کی، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ویویک اگنی ہوتری کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ لاک کردیا گیا ہے۔

سوارا نے اس اقدام پر ٹویٹر کا شکریہ ادا کیا اور سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ وہ جنسی جرائم کے متاثرین کا مذاق اڑانے والوں اور مجرموں کی حمایت کرنے والوں کے بارے میں متعلقہ اداروں کو ضرور شکایت کریں تاکہ ان کے خلاف ایکشن لیا جاسکے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح