’میری بیگم نے یہ شرمناک بات کہہ کر میری توہین کی ہے کہ میں۔۔۔‘ عرب شہری نے عدالت میں ایسی بات کہہ دی کہ جج بھی حیران پریشان رہ گیا

Sep 11, 2018 | 21:28:PM

شارجہ سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارت کی عدالت میں ایک صاحب یہ شکایت لے کر پہنچ گئے کہ اُن کی اہلیہ نے اُن پر خفیہ معاشقوں کا الزام لگا کر اُن کی توہین کی ہے، اور عدالت سے مطالبہ کر دیا کہ اس جرم پر اہلیہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

ویب سائٹ خلیج ٹائمز کے مطابق درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اہلیہ کے ساتھ اس کا کچھ عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا جس کی وجہ سے وہ پہلے ہی شارجہ فیملی کورٹ میں درخواست دائر کر چکی ہے۔ جب عدالت نے خاتون سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں طلاق لینا چاہتی ہے تو اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ خوش نہیں ہے۔

دوسری جانب خاوند کا کہنا تھا کہ اس کی اہلیہ نے اس پر الزام لگایا ہے کہ وہ دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات رکھتا ہے۔ اُس کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو اپنے لئے توہین سمجھتا ہے اور اپنی اہلیہ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

مزیدخبریں