دبئی میں پاکستانی شہری نے اپنے ہم وطن کی گاڑی کو آگ لگادی کیونکہ۔۔۔ انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

دبئی میں پاکستانی شہری نے اپنے ہم وطن کی گاڑی کو آگ لگادی کیونکہ۔۔۔ انتہائی ...
دبئی میں پاکستانی شہری نے اپنے ہم وطن کی گاڑی کو آگ لگادی کیونکہ۔۔۔ انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے قرض کی واپسی میں غیر معمولی تاخیر سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے ہی ہم وطن کی گاڑی کو آگ لگا کر کوئلہ بنا ڈالا۔ گلف نیوز کے مطابق 34 سالہ پاکستانی شہری نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے القوز انڈسٹریل ایریا میں پارک کی گئی اپنے دوست کی گاڑی میں لائٹر کی مدد سے آگ لگائی۔
ملزم نے اپنے جرم کی وجوہات اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ”میں نے اُسے (جس شخص کی گاڑی جلائی گئی) رقم ادھار دی تھی جو میں واپس مانگ رہا تھا کیونکہ میری اہلیہ بیمار ہے اور اس کے علاج کے لئے مجھے رقم درکار ہے۔ وہ مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہا تھا اور بالآخر اس نے میرا فون سننا بھی بند کردیا جس پر مایوس ہوکر میں نے اس کی گاڑی کو آگ لگائی۔“
جلنے والی گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ ”13جولائی کے روز میں نے اپنی گاڑی کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ رہائش کے قریب کھڑی کی تھی۔ ایک گھنٹے بعد مجھے ایک دوست کی کال موصول ہوئی کہ گاڑی کو آگ لگی ہوئی ہے۔ جب میں وہاں پہنچا تو فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ بھجانے کی کوشش کررہے تھے۔“
ملزم اب پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف مقدمے کی کاروائی جاری ہے۔ اس مقدمے کا فیصلہ 20 ستمبر کے روز متوقع ہے۔

مزید :

عرب دنیا -