اگر آپ کے منہ کے گرد یا گالوں پر اس طرح کے نشانات پڑجائیں تو یہ آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

اگر آپ کے منہ کے گرد یا گالوں پر اس طرح کے نشانات پڑجائیں تو یہ آپ کی صحت کے ...
اگر آپ کے منہ کے گرد یا گالوں پر اس طرح کے نشانات پڑجائیں تو یہ آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  

برمنگھم(نیوز ڈیسک)صاف ستھری جلد قدرت کا خوبصورت تحفہ ہے مگر بعض اوقات اس پر گہرے رنگ کے چھوٹے چھوٹے نشانات بن جاتے ہیں جو اکثر لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔ کبھی یہ نشانات ناک پر نمودار ہوتے ہیں تو کبھی گال پر، اور بعض اوقات تو گردن یا کان پر بھی۔

ان گہرے نشانات کے بارے میں ڈاکٹر جاشوا زیچنر بتاتے ہیں کہ جسم کے مختلف حصوں پر ان کے نمودار ہونے کا مطلب بھی مختلف ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کی بھووں کے درمیان گہرے رنگ کے دانوں جیسے نشانات ظاہر ہوتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یا تو آپ اوائل جوانی کی عمر میں ہیں یا دوسری صورت میں زیادہ ذہنی دباﺅ کے شکار ہیں۔ ایسے حالات میں ایڈرینا لین ہارمون کی زیادتی جلد پر گہرے رنگ کے نشانات کی صورت میں ظاہر ہوسکتی ہے۔

اگر یہ نشانات ماتھے کے اوپر والے حصے پر جہاں بالوں کا آغاز ہوتا ہے، ظاہر ہوتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ جلد یا بالوں کے لئے استعمال ہونے والی کوئی پراڈکٹ ضرورت سے زیادہ استعمال کررہے ہیں۔ جلد کے باریک مسام بند ہونے سے اس پر دانے نکل آتے ہیں۔

منہ کے قریب ان نشانات کابننا ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی غذا میں کوئی خرابی ہے، خصوصاً اگر آپ زیادہ تیزابیت والی، زیادہ چکنائی والی، یا مرچ مصالحے سے بھرپور غذا استعمال کرتے ہیں تو ایسا ہوسکتا ہے۔ اور چکنائی اور مرچ مصالحے والے کھانے کے اثرات اگر آپ کے ہاتھوں پر موجود ہیں تو انہیں اپنی جلد سے مت چھوئیں ورنہ جلد پر دانے نکل سکتے ہیں۔ عام طور پر یہ دانے آپ کے گالوں پر نمودار ہوتے ہیں لیکن کسی اور جگہ بھی دھوئے بغیر ہاتھ چھوئیں تو وہاں یہ نشانات بن سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کانوں پر اس طرح کے گہری رنگت والے نشانات ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو پانی کی کمی ہے۔ اس صورت میں آپ کو پانی زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔پانی کی کمی سے آپ کو صحت کے دیگر کئی مسائل بھی ہو سکتے ہیں، لہٰذا یہ آپ کے لئے انتباہی علامت ہے کہ آپ جلد از جلد پانی کی کمی پوری کریں۔

مزید : تعلیم و صحت