حسن اور حسین نواز پاکستان آکر والدہ کی تدفین میں شرکت کریں ، حکومت سہولیات فراہم کرے گی :فرخ حبیب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہاہے کہ حسن اورحسین نواز پاکستان آکر اپنی والدہ کی تدفین اور آخری رسومات میں شرکت کریں، حکومت کی جانب سے قانون کے دائرے میں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
سماءنیوز کے پروگرام ”کھراسچ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ حسن اور حسین نواز اگر پاکستان آتا چاہتے ہیں تو وہ آئیں اور اپنی والدہ کی تدفین کی آخری رسومات میں شرکت کریں ۔ حکومت کی جانب سے قانون کی دائرے میں رہتے ہوئے ان کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی جدوجہد میں بیگم کلثوم نواز کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن جب کوئی دنیا سے چلا جائے اس کی اچھائیوں کو مدنظر رکھنا چاہئے ۔ انہوں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی جارہے ہیں اور وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی بھی کریں گے ۔