حسن اور حسین نواز والدہ کی تدفین کیلئے پاکستان آئیں گے؟ ایسا فیصلہ کر لیا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

حسن اور حسین نواز والدہ کی تدفین کیلئے پاکستان آئیں گے؟ ایسا فیصلہ کر لیا کہ ...
حسن اور حسین نواز والدہ کی تدفین کیلئے پاکستان آئیں گے؟ ایسا فیصلہ کر لیا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز نے اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی والدہ کی تدفین کیلئے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں آج انتقال کر گئیں جس کے بعد ان کا جسد خاکی پاکستان لانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جبکہ حکومت نے شریف خاندان کو تمام سہولیات دینے کا اعلان کر دیا۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے پرول پر رہائی کیلئے درخواستیں دینے کافیصلہ کر لیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے بھی ان درخواستوں کو منظور کئے جانے کی بات کی جا چکی ہے تاہم حسن اور حسین نواز کی قانونی مسائل کے باعث پاکستان واپسی پر کشمکش جاری تھی اور اب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حسن اور حسین نواز کیخلاف نیب میں متعدد ریفرنسز دائر ہیں اور دونوں کو اشتہاری بھی قرار دیا جا چکا ہے اس لئے اگر دونوں واپس آئے تو قانون کے مطابق انہیں گرفتار کر نا ہو گا البتہ اگر حفاظتی ضمانت دیدی جائے تو پھر گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جس کے بعد حسن اور حسین نواز نے اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کیلئے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -