شریف خاندان نے پاکستان ہائی کمیشن کے تعاون کی پیشکش شکریہ کے ساتھ رد کر دی

شریف خاندان نے پاکستان ہائی کمیشن کے تعاون کی پیشکش شکریہ کے ساتھ رد کر دی
شریف خاندان نے پاکستان ہائی کمیشن کے تعاون کی پیشکش شکریہ کے ساتھ رد کر دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز آج لندن میں انتقال کر گئیں جس کے بعد وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت تمام سیاسی قیادت کے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شریف خاندان سے اظہار تعزیت کیا جبکہ حکومت نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کیں کہ بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کے لئے شریف خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے تاہم شریف خاندان نے پاکستان ہائی کمیشن کے تعاون کی پیشکش شکریہ کے ساتھ رد کر دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز ‘‘ نے شریف خاندان کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن نے بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان بجھوانے میں اپنے تعاون کی پیشکش کی تھی  تاہم شریف خاندان نے پاکستان ہائی کمیشن کے تعاون کی پیشکش شکریہ کے ساتھ رد کر دی ہے۔شریف خاندان کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت  لندن سے پاکستان روانگی اور جنازہ کے تمام انتظامات وہ خود کررہے ہیں،انہیں پاکستانی ہائی کمیشن کی کسی قسم کی مدد کی ضرورت نہیں ہے ۔

مزید : قومی