وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر کب روانہ ہوں گے؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر کب روانہ ہوں گے؟ پاکستانیوں کیلئے ...
وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر کب روانہ ہوں گے؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر آئندہ ہفتے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہو گی۔
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی حتمی تاریخ کافیصلہ ہونا باقی ہے البتہ دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے ہی سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران سعودی فرمانروا،ولی عہد اوردیگر حکام سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ عمرہ بھی ادا کریں گے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -