تحریک انصاف کا ساتھ کیوں دیا؟ مولانا فضل الرحمان نے اہم شخصیت کو پارٹی سے نکال دیا
اورکزئی ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ساتھ دینے پر اپنی پارٹی کے اہم رکن کی رکنیت ختم کر دی۔
نجی خبر رساں ادارے ’اوصاف‘ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ضلع ناظم اسدا للہ اور ساتھی کونسلر صاحبزادہ گل کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کا ہنگامی اجلاس ضلع امیر مفتی دین اظہر حقانی کے زیر سر پر ستی منعقد ہوا جس میں ضلع ہنگو سے جماعت کے امیر مفتی دین اصغر ،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا رحمت اللہ زار، سیکرٹری اطلاعات مسعود الرحمن اور دیگر علماءکرام و عہدیداران شریک ہوئے۔
اجلاس میں پارٹی قواعد و ضوابط کے مطابق سابق ضلع نا ظم ہنگو مفتی عبید اللہ کے انتخا بی استعفے کے بعد ضلر نظا مت کے عہدہ کے لئے موجود ضلع ناظم اسد اللہ وزیر اور ضلعی کو نسلر صاحبزاد گل کو مخا لف سیاسی حریف پی ٹی آئی کیساتھ سیاسی گٹھ جوڑ بر تنے پر پارٹی رکنیت منسوخ کرتے ہو ئے دونوں کو جے یو آئی سے فارغ کر نے کا اعلان کیا گیا۔