کیا وزیراعظم عمران خان بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شریک ہونگے ؟اقرار الحسن نے ا س خواہش کا اظہار کیا تو سوشل میڈ یا پر نئی بحث چھڑ گئی

کیا وزیراعظم عمران خان بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شریک ہونگے ؟اقرار الحسن ...
کیا وزیراعظم عمران خان بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شریک ہونگے ؟اقرار الحسن نے ا س خواہش کا اظہار کیا تو سوشل میڈ یا پر نئی بحث چھڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض علاج کے دوران چل بسیں ،ان کے انتقال پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے ،جبکہ سیاسی و سماجی رہنما ءبیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کے ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے معروف صحافی اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ ”خواہش بھی ہے اور توقع بھی کہ وزیرِ اعظم پاکستان جناب عمران خان کلثوم نواز صاحبہ کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوں“۔


ان کے اس ٹویٹ کے آنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی کچھ صارف اقرا الحسن پر تنقید کر رہے ہیں جب کہ کچھ عمران خان کو نماز جنازہ میں شرکت کاکہنے میں مصروف رہے ،منی پی ٹی آئی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خواہش اپنے پاس رکھیں...اور زیادہ مامے چاچے نہ بنے کہ وزیراعظم کو کیا کرنا چاہیئے کیا نہیں.

سعید الرحمن نامی صارف نے کہا کہ شریف فیملی نے پاکستانی ہائی کمیشن کی میت پاکستان بھیجنے میں تعاون کی پیشکش مسترد کر دی، وہ پاکستان اور پاکستانیوں کو اپنا سمجھتے ہی نہیں تو وزیر اعظم تو پاکستان کا ہے۔ اگر عمران خان زاتی طور پہ جانا بھی چاہیں تو پاکستانی وزیراعظم کو نہیں جانا چاہیئے۔ اگر اسے شوق ہے تو استعفی دے.


زاہد مبین نامی صارف نے کہا کہ بالکل خان صاحب کو نماز جنازہ میں لازمی شرکت کرنی چاہیے، سیاسی اختلاف اپنی جگہ کسی کہ دکھ میں شریک ہونا اور ان سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرنا بڑی بات ہوتی ہے اور ایسا عمل ایک بڑے لیڈر کی خوبی میں سر فہرست ہے،امید ہے خان صاحب ضرور جائیں گے۔

مہران خان نے کہا کہ یار آپ لوگ ھر کام میں عمران خان کو کیوں گھسیٹتے ھو۔۔۔ آپ عمران خان کی سیکورٹی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔۔۔ اپنے آپ کو آچھے دیکھانے کیلئے آج مولوی بنے ھوئے ھیں سب لوگ۔۔۔ ھر روز پاکستان میں لوگ مرتے ھیں اس کیلئے ایک لفظ نھیں اور اج شومینٹ۔۔

راجپوت نامی صارف نے کہا کہ بعض لوگ ہر موقع پر اپنے نمبر بنانے کے چکر میں رہتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -