کلثوم نواز کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام بھی آگیا

کلثوم نواز کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام بھی آگیا
کلثوم نواز کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط بھیجا گیا، خط میں نریندر مودی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'میں آپ اور سوگوار خاندان کی استقامت کے لیے دعا گو ہوں،بیگم کلثوم نواز کے انتقال کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، میں خدا سے دعاگو ہوں کہ وہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور بیگم صاحبہ کی روح کو سکون عطا فرمائے'۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط میں مزید لکھا کہ 'بیگم کلثوم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی خوشگوار یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی'۔
واضح رہے بیگم کلثوم نوازنے لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کیا، ان کے بیٹے حسن نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے دیور شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔