کلثوم نواز کے انتقال پر بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے بھی بڑا اعلان کر دیا

کلثوم نواز کے انتقال پر بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے بھی بڑا اعلان کر دیا
کلثوم نواز کے انتقال پر بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے بھی بڑا اعلان کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر جہاں پوری قوم سوگ میں ڈوبی ہے تو وہیں بھارتی وزیر خارجہ سوشما سوراج بھی اپنا دکھ نہ چھپا سکیں جنہوں نے اس دل گرفتہ خبر پر شریف خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سشما سوراج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا” نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ میں غم میں ڈوبے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں، خدا ان کو ابدی سکون عطاءفرمائے۔۔۔“

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئیں۔ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی جس پر انہیں برطانوی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا تاہم حسن نواز شریف نے تصدیق کی کہ ان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

ہارلے سٹریٹ کلینک کے ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے پھیپھڑوں کا مسئلہ سنگین ہو گیا جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بیگم کلثوم نواز اس وقت لائف سپورٹ اور گردوں کے ڈائلسز پر جبکہ ان کے اہل خانہ نے صحت کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے دعا کی اپیل کی تھی تاہم اب وہ ہم میں نہیں رہیں۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس