لیبیا میں خود کش حملہ آوروں کا نیشنل آئل کارپوریشن کی عمارت پر دھاوا،2محافظ ہلاک

لیبیا میں خود کش حملہ آوروں کا نیشنل آئل کارپوریشن کی عمارت پر دھاوا،2محافظ ...
لیبیا میں خود کش حملہ آوروں کا نیشنل آئل کارپوریشن کی عمارت پر دھاوا،2محافظ ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

طرابلس (این این آئی)لیبیا میں ذرائع نے بتایا ہے کہ طرابلس میں 6مسلح افراد نے لیبیا کی آئل کارپوریشن کی عمارت پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں کا تعلق افریقہ سے ہے اور وہ تمام ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں بعض نے خود کو دھماکے سے اڑایا جب کہ بعض کو عمارت کے محافظین نے گولیوں سے بْھون ڈالا۔
عرب ٹی وی کے مطابق حملے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر2 سکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہونے کے وقت دھماکا خیز مواد سے بھرے بیگ اٹھا رکھے تھے اور نیشنل آئل کارپوریشن کی عمارت میں بڑی پیمانے پر آگ بھڑکنے کی وجہ بھی یہ بیگ ہیں۔حملے کا مقام وزارت عظمیٰ کے ہیڈکوارٹر سے تقریبا 200 میٹر کی دوری پر ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں طرابلس میں مسلح گروپوں کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھی گئیں۔مئی میں داعش تنظیم نے طرابلس میں انتخابات کے ہائر کمیشن کے صدر دفتر پر ہونے والے شدید حملے کی ذمّے داری قبول کی تھی۔