آسٹریلیامیں کان کنی کے دوران سونے والی چٹانیں دریافت

11 ستمبر 2018 (23:01)

کینبرا(این این آئی)مغربی آسٹریلیا میں کان کنوں نے کہاہے کہ انھیں ایسی دو چٹانیں ملی ہیں جن میں موجود سونے کی مالیت کا اندازہ لاکھوں ڈالر تک لگایا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کی کان کن کمپنی آر این سی منرلز کا کہناتھا کہ سب سے بڑی چٹان، جس کا وزن 95 کلو ہے، اس میں 2400 اونس سے زیادہ سونا ملا ہے۔کمپنی کے مطابق اس نے کالگورلی کے نزدیک واقع ایک کان سے جو سونا نکالا ہے اس کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے۔کان کنی کے شعبے سے وابستہ ایک انجینیئر نے ایسی چٹانوں کی دریافت کو بیحد نایاب قرار دیا ہے۔جنوبی آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کے سکول آف مائنرز سے تعلق رکھنے والے پروفیسر سیم سپیئرنگ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اب بھی سونے کے چھوٹے موٹے ٹکڑے تو ملتے ہیں لیکن ان کا وزن چند اونس سے زیادہ نہیں ہوتا۔کان کن کمپنی نے سب سے بڑی چٹان کی قیمت40 لاکھ کینیڈین ڈالر لگائی ہے جبکہ دوسری بڑی چٹان جس کا وزن 63 کلو ہے اور جس میں 1600 اونس سونا ہے، اس کی قیمت 26 لاکھ کینیڈین ڈالر لگائی گئی ہے۔

مزیدخبریں