بیگم کلثوم نواز کی تدفین، حکومت سے کوئی رعایت نہیں چاہتے :آصف کرمانی

بیگم کلثوم نواز کی تدفین، حکومت سے کوئی رعایت نہیں چاہتے :آصف کرمانی
بیگم کلثوم نواز کی تدفین، حکومت سے کوئی رعایت نہیں چاہتے :آصف کرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے حوالے سے میاں نواز شریف اور مریم نواز کیلئے حکومت سے کوئی رعایت نہیں چاہتے ، بیگم کلثوم نواز کی رحلت ملک وقوم کا نقصان ہے ۔

سماءنیوز کے پروگرام ”آواز “ میں گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ نوازشریف نے لندن سے ایک درخواست دی تھی کہ احتساب عدالت کے فیصلے کو کچھ دن کے لئے موخر کردیاجائے ،بیگم کلثوم نواز کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر درخواست دی تھی جو رد کردی گئی ۔ انہوں نے کہا اگر کچھ دن کے لئے فیصلہ موخر کردیا جاتا تو کیا قیامت آجاتی ؟ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی رحلت ان کے خاندان ، قوم اور ملک کے لئے ایک نقصان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں صرف تین خواتین نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے جس میں ایک مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح تھیں، دوسر ے نمبر پر محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں جبکہ تیسرا نمبر بیگم کلثوم نواز کا تھا اور اب مریم نواز نے جدوجہد شروع کی تھی لیکن ان کو والد کے ساتھ جیل میں ڈال دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے حوالے سے نوازشریف اور مریم نواز کیلئے کسی قسم کی رعایت نہیں چاہتے ۔

مزید :

قومی -