بھارت کی انگلینڈ سے ٹیسٹ سریز میں عبرتناک شکست کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ،بھارت کونسی پوزیشن پر آیا جان کر پاکستانی بھی حیران رہ جائیں گے

بھارت کی انگلینڈ سے ٹیسٹ سریز میں عبرتناک شکست کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ...
بھارت کی انگلینڈ سے ٹیسٹ سریز میں عبرتناک شکست کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ،بھارت کونسی پوزیشن پر آیا جان کر پاکستانی بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری  کی ہے جس کے مطابق بھارت پہلے جبکہ پاکستان کی سا تویں پوزیشن برقرار ہے۔
انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کوشرمناک شکست کے بعدآئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جار ی کر دی جس کے مطابق ٹاپ 10 ٹیموں میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا 106 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے تیسرے جبکہ سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ نے نیوزی لینڈ سے چوتھی پوزیشن چھین لی،انگلینڈ 105 کے ساتھ چوتھے جبکہ102 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
سری لنکن ٹیم 97 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ پاکستان ٹیم 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے،ویسٹ انڈیز 77 ،بنگلہ دیش67 جبکہ زمبابوے 2 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب آٹھویں،نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -