بیگم کلثوم نوازنے میثاق جمہوریت کیلئے اہم کردار ادا کیا :سہیل وڑائچ

بیگم کلثوم نوازنے میثاق جمہوریت کیلئے اہم کردار ادا کیا :سہیل وڑائچ
بیگم کلثوم نوازنے میثاق جمہوریت کیلئے اہم کردار ادا کیا :سہیل وڑائچ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز نے اے آرڈی کی تشکیل اور میثاق جمہوریت سائن کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا ۔

سماءنیوز کے پروگرام ”آواز“ میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز بہت باہمت خاتون تھیں ۔اے آر ڈی بنانے میں ان کا بڑا کردار تھا ۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں مفاہمت اور میثاق جمہوریت سائن کرنے میں کلثوم نواز نے بہت اہم کردار ادا کیاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف روزانہ ان کے اور بچوں کے ساتھ چار پانچ گھنٹے گزارتے تھے اور شام ہوتے ہی گھر چلے جاتے تھے۔ وہ مکمل طور پر جمہوریت کی حامی تھیں۔سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ جب میں نے کتاب لکھ کر میاں نوازشریف کوپیش کی تو انہوں پڑھنے کے بعد اس کی اشاعت سے انکار کردیا تھا لیکن جب یہی کتاب میں نے بیگم کلثوم نواز کودی تو انہوں نے نواز شریف سے کہا کہ یہ بہت اچھی کتاب ہے ، اس لئے اس کی اشاعت کی جائے ، یوں انہوں نے میر ی کتاب کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیاتھا ۔

مزید : قومی