پاک بھارت میچز میں دباؤ کا عنصر برقرار رہنا چاہیے: کپیل دیو

پاک بھارت میچز میں دباؤ کا عنصر برقرار رہنا چاہیے: کپیل دیو
پاک بھارت میچز میں دباؤ کا عنصر برقرار رہنا چاہیے: کپیل دیو

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی(اے این این )بھارت کے سابق کپتان کپیل دیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز میں دبا کا عنصر برقرار رہنا چاہیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق کپتان کپیل دیو نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے ہائی پریشر ہوتے ہیں اور اسی سے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں، دباؤ کے بغیر کھیلنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ایشیا کپ جیتنے کیلئے بھارتی ٹیم کو کوئی مشورہ دینے کے بارے میں سوال پر کپیل دیو نے کہاکہ جب تک کوئی مشورہ مانگے نہیں یا اس کو ضرورت نہ ہو نہیں دینا چاہیے۔ کوہلی کی اس ایونٹ میں عدم موجودگی کے بارے میں کپیل نے کہاکہ بڑی ٹیمیں کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتیں۔

مزید : کھیل