کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے انسان کو اپنے شوق کی قربانی بھی دینی پڑتی ہے : سعدیہ امام 

کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے انسان کو اپنے شوق کی قربانی بھی دینی پڑتی ہے : ...
کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے انسان کو اپنے شوق کی قربانی بھی دینی پڑتی ہے : سعدیہ امام 

  

لاہور ( این این آئی) اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ میرے دل کی تمام خواہشیں پوری ہوئی ہیں مگر فلم میں کام کرنے کی آرزو پوری نہ ہو سکی، کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے انسان کو اپنے شوق کی قربانی بھی دینی پڑتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے صرف اس شرط پر شوبز میں کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی کہ میں صرف ٹی وی ڈرامے تک ہی محدود رہوں گی جس کی میں نے مکمل پاسداری کی ۔مجھے متعدد بار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی مگر گھر والوں کیساتھ کیا ہوا وعدہ ہمیشہ آڑے آجاتا تھا اور اب شادی کے بعد بھی مجھے صرف ٹی وی کی حد تک کام کرنے کی اجازت ہے ۔ میرے دل میں کبھی کبھی خواہش مچلتی ہے کہ میں فلموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کروں لیکن ابھی تک یہ خواہش ادھوری ہے ۔ سعدیہ امام نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے کبھی کبھی انسان کو اپنے شوق کی قربانی بھی دینی پڑتی ہے اور میں اپنی ازدواجی زندگی کو اولین ترجیح دیتی ہوں ۔ 

مزید : تفریح