نیا نظام تلاش کرنے کی افواہیں گردش میں ہیں، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا دعویٰ

نیا نظام تلاش کرنے کی افواہیں گردش میں ہیں، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا دعویٰ
نیا نظام تلاش کرنے کی افواہیں گردش میں ہیں، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ اسلام آباد میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ کوئی ایسا انتظام تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے اور نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے فارمولا تلاش کیا جائے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اسلام آباد میں یہ افواہیں گردش کررہی ہے کہ کوئی ایسا انتظام تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے اور نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے کو ئی فارمولا تلاش کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو وعدے عوام کے ساتھ کئے تھے ان میں سے کوئی ایک بھی پورا نہیں کرسکی ۔ اس وقت ہرطبقے کی زندگی مشکل بنی ہوئی ہے جس پر اپوزیشن نے بارہا توجہ دلائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح اس نظام کوجاری رکھنا مشکل ہوجائے گا ۔

مزید : قومی


loading...