مودی کشمیر کا خواب دیکھنا چھوڑ کر دہلی کی خیر منائے،اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کو بحیرۂ عرب میں ڈبو دیا جائے گا:علی محمد خان

مودی کشمیر کا خواب دیکھنا چھوڑ کر دہلی کی خیر منائے،اسرائیل کو تسلیم کرنے ...
مودی کشمیر کا خواب دیکھنا چھوڑ کر دہلی کی خیر منائے،اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کو بحیرۂ عرب میں ڈبو دیا جائے گا:علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہوزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں کشمیر کا مقدمہ لڑا، مودی کشمیر کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، دہلی کی خیر منائے، اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کو بحیرۂ عرب میں ڈبو دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مردان میں پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمدخان نے کہا کہمودی اس خطے پر بد نما داغ ہے، ہم نے عہد کیا ہے کشمیر بنے گا پاکستان، وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں کشمیر کا مقدمہ لڑا، مودی کشمیر کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، دہلی کی خیر منائے،اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کو بحیرۂ عرب میں ڈبو دیا جائے گا۔وفاقی وزیرعلی محمد خان نےکہا کہ نیب اور پولیس سمیت تمام ادارے کینسر زدہ ہیں، عمران خان اکیلے نظام کو درست نہیں کر سکتے،پوری قوم اور ادارے ملک کی حالت بہتر کرنے کے لئے متحد ہوں،نواز شریف، آصف زرداری سے ڈیل دولت کی واپسی پر ہو سکتی ہے،عمران خان کا عہد ہے قومی دولت کسی کو ہڑپ نہیں کرنے دیں گے۔