علی زیدی نے کراچی کوصاف کرنے کے بجائے مزید گندگی پھیلادی،کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے:سعید غنی

علی زیدی نے کراچی کوصاف کرنے کے بجائے مزید گندگی پھیلادی،کمیٹیاں بنانے سے ...
علی زیدی نے کراچی کوصاف کرنے کے بجائے مزید گندگی پھیلادی،کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے:سعید غنی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی  وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہےکہکمیٹیاں بنانے اور اعلانات سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے، علی زیدی نے کراچی کوصاف کرنے کے بجائے مزید گندگی پھیلادی ہے،اب  وہ اپنی مہم ختم کرچکے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہعلی زیدی نے کراچی کوصاف کرنے کے بجائے مزید گندگی پھیلادی، میری معلومات کے مطابق علی زیدی اپنی مہم ختم کرچکے ہیں، کمیٹیاں بنانے اور اعلانات سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے، مسائل کے حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے سنجیدگی دکھائی اور تعاون مانگا تو سندھ حکومت معاونت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میئر کے اختیارات کو کوئی ایم این اے یا وفاقی وزیر استعمال نہیں کرسکتا، بدقسمتی ہے پی ٹی آئی کے اکثر لوگوں کو آئین اور قانون کا نہیں پتا، پی ٹی آئی کے لوگوں کو کوئی شخص کان میں کچھ کہہ دیتا تو یہ لوگ آگے بڑھادیتے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...