شاہ محمود قریشی کی یواین ہیومن رائٹس کمشنرسے ملاقات ،مقبوضہ کشمیرمیں بدترین انسانی بحران کی صورتحال پرتبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی کی یواین ہیومن رائٹس کمشنرسے ملاقات ،مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ...
شاہ محمود قریشی کی یواین ہیومن رائٹس کمشنرسے ملاقات ،مقبوضہ کشمیرمیں بدترین انسانی بحران کی صورتحال پرتبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود نے یواین ہیومن رائٹس کمشنر سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی بحران کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیوہٹانے کے مطالبے پرمیچل بشلٹ کے شکرگزارہیں،یواین ہیومن رائٹس کمشنرکے بیان سے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی،وزیرخارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیوسے ادویات اورخوراک میسرنہیں،انسانی حقوق کمشنرکی رپورٹس نے بھارتی مظالم سے پردہ اٹھایا،یواین ہائی کمشنرانسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرسمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔