18ویں ترمیم کو چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ،گورنر سندھ

18ویں ترمیم کو چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ،گورنر سندھ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے اوربہتری اولین ترجیح ہے،کسی کااختیارکم کرنے اور اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کاکوئی پروگرام نہیں،مزار کراچی میں حاضری کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ دنیابھرمیں کشمیرکی آوازپہنچانے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑاہے، پاکستان کی حمایت ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ رہے گی ،انہوں نے کہا کہ کراچی کی بہتری کیلئے متعدداقدامات کئے جارہے ہیں،کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے اوربہتری اولین ترجیح ہے،گورنر سندھ کا کہناتھا کہ کراچی میں کام کرنا اس لیے مشکل ہے کہ یہاں متعدد اتھارٹیز ہیں، کسی کااختیارکم کرنے اوراٹھارویں ترمیم کے خاتمے کاکوئی پروگرام نہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...