ایف اے ٹی ایف مذاکرات، پاکستان نے اپنا جواب جمع کرا دیا

ایف اے ٹی ایف مذاکرات، پاکستان نے اپنا جواب جمع کرا دیا
ایف اے ٹی ایف مذاکرات، پاکستان نے اپنا جواب جمع کرا دیا

  


بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بنکاک میں مذاکرات جاری ہیں ،پاکستان نے اپنا جواب ایف اے ٹی ایف کو جمع کرادیا،وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی ٹیم سے بات چیت ہوئی،عالمی واچ ڈاگ کو تکنیکی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔تکنیکی سطح پر 4 ماہ کی کارکردگی پربریفنگ دی،حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان نے 4 سے 5 ماہ میں اہداف حاصل کیے،تکنیکی وفدپاکستان کی بریفنگ پررپورٹ مرتب کرےگا،وفاقی وزیر اقتصادی امور نے کہا کہ آئندہ ماہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کورپورٹ پیش کی جائےگی،اس رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کے سٹیٹس کا فیصلہ ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...