اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست،سیکرٹری سکولزایجوکیشن کی عدم پیشی عدالت برہم،کل طلب کرلیا

اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست،سیکرٹری سکولزایجوکیشن کی عدم پیشی ...
اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست،سیکرٹری سکولزایجوکیشن کی عدم پیشی عدالت برہم،کل طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی سکولز میں اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہار برہمی ہوتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا عدالتیں آپ کے دفاتر ہیں جہاں آپ چکر دیتے ہیں،اگر کام ہو رہے ہوتے تو یہاںلوگوںکونہ آنا پڑتا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نجی سکولز میں اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نام بدل کر والدین سے ہرماہ ہزاروں روپے بٹورے جا رہے ہیں،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عدالت میں پیش ہوئے ،جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ،عدالت نے کہا کہ کیوں نہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں ،عدالت نے ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے استفسار کیا کہ سیکرٹری سکولز ایجویشن دفتر کیوں نہیں آئے،عدالت تو نو بجے لگتی ہے آپ اب کیاکرنے آئیے ہیں ،عدالت نے ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کیا عدالتیں آپ کے دفاتر ہیں جہاں آپ چکر دیتے ہیں ،سیکشن 7 پر عملدرآمد کیلئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں ،اگر کام ہو رہے ہوتے تو یہاںلوگوںکونہ آنا پڑتا،ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ معلوم نہیں کہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کہاں ہیں ،پچھلے دنوں وزیراعلیٰ پنجاب سے میٹنگز میں مصروف رہے،آج بھی مصروفیت کی بناپر پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے اظہار برہمی ہوتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔