پاک، بھارت ویمن ٹیموں کی کرکٹ سیریز کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ کیونکہ۔۔۔

پاک، بھارت ویمن ٹیموں کی کرکٹ سیریز کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ کیونکہ۔۔۔
پاک، بھارت ویمن ٹیموں کی کرکٹ سیریز کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ کیونکہ۔۔۔

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کی مرد کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز پر پابندی کے بعد بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ویمن ٹیموں کی کرکٹ سیریز بھی کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)حکام کے مطابق آئی سی سی چیمپین شپ کے سلسلے میں بھارت نے پاکستان ویمن ٹیم کی میزبانی کرنا ہے لیکن بھارتی بورڈ نے اس معاملے پر اب تک چپ سادھ رکھی ہے جس کے باعث پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

پی سی بی حکام کا مزید کہنا ہے کہ سیریز رواں سال جولائی سے نومبر کے درمیان شیڈول ہے تاہم بھارت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،ماضی میں بھی بھارت سیریز نہ کھیل کر پوائنٹس پاکستان کو دے چکا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ترجمان کے مطابق یہ دو ممالک کے درمیان سیریز ہے اور سیریز کے انتظامات بھی ممبر ممالک نے کرنا ہیں ،پوائنٹس ٹیبل کے حوالے سے معاملہ آئی سی سی کے پاس آئے گا۔

مزید : کھیل


loading...