پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

  


لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ایس 11 لاڑکانہ 2 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس11میں ضمنی انتخاب17اکتوبر کوہوگا،کاغذات نامزدگی13سے15ستمبرتک جمع کروائے جاسکتے ہیں،امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی19ستمبرکوہوگی،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی28ستمبر تک واپس لیے جاسکتے ہیں،امیدواروں کی حتمی فہرست28ستمبر کوآویزاں کی جائےگی،واضح رہے کہ پی ایس11لاڑکانہ 2 کی نشست جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی معظم علی کے ڈی نوٹیفائی ہونے پرخالی ہوئی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /لاڑکانہ


loading...