" میں اگر دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوگیا تو فلسطین کے اس علاقے کو بھی اسرائیل میں شامل کردوں گا"نیتن یاہو نے اعلان کردیا

" میں اگر دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوگیا تو فلسطین کے اس علاقے کو بھی اسرائیل ...

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے اور اب وزیراعظم نیتن یاہو نے ایسا اعلان کر دیاہے کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے الیکشن سے قبل ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آ ج میں اپنے ارادے ظاہر کرنا چاہتاہوں کہ اگر میں الیکشن جیت گیاتو وادی اردن اور شمالی بحیرہ مردار کو ریاست میں شامل کروں گا ۔اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ قدم میں الیکشن کے بعد اس وقت اٹھاﺅں گا جب مجھے عوام کی جانب سے واضح مینڈیٹ دیا جائے گا ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2400 سیکوائر کلومیٹر پر مشتمل وادی اردن اور شمالی بحیرہ مردار کا مغربی کنارے کا تقریبا 30 فیصد بنتا ہے جہاں 65 ہزار فلسطینی اور 11 ہزار یہودی آباد ہیںتاہم یہ علاقہ بھی اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے جسے ” سی ایریا “ کہا جاتاہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...