جعلی اکاﺅنٹس کیس، وعدہ معاف گواہ ندیم الطاف کو رہا کرنے کی نیب کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

جعلی اکاﺅنٹس کیس، وعدہ معاف گواہ ندیم الطاف کو رہا کرنے کی نیب کی استدعا پر ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس، وعدہ معاف گواہ ندیم الطاف کو رہا کرنے کی نیب کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں وعدہ معاف گواہ ملزم ندیم الطاف کو رہا کرنے کی نیب کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آبادمیں جعلی اکاوَنٹس کیس کی سماعت ہوئی،ملزم ندیم الطاف کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کر دیاگیا،نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ندیم الطاف اب نیب کا گواہ بن گیا ہے، ملزم کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پر تمام قانونی نکات پر عمل کیا گیا،ملزم ندیم الطاف کا 164 کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا، نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ ملزم ندیم الطاف کو چیئرمین کے سامنے بھی پیش کر چکے ہیں،ملزم ندیم الطاف کے رہائی کی احکامات جاری کیے جائیں، احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں وعدہ معاف گواہ ملزم ندیم الطاف کو رہا کرنے کی نیب کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا.

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...