مقبوضہ کشمیر پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کےلئے آئینہ ہے ،فردوس عاشق اعوان

مقبوضہ کشمیر پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کےلئے آئینہ ہے ...
مقبوضہ کشمیر پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کےلئے آئینہ ہے ،فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنیوا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کےلئے آئینہ ہے جس میں وہ انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو دیکھ سکتا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عالمی برادری کا کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا اوربھارت سے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ مظلوموں کے لئے باعث حوصلہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اعلامیہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی ضمیر جگانے کی ہماری مسلسل سفارتی کاوشوں کی کامیابی و کامرانی اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پوری دنیا بھارتی جبر اور طاقت کے بہیمانہ استعمال کے خلاف یک زبان ہے۔ بھارتی غروروتکبر خاک میں مل رہا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...