لوگ اب نواز شریف کے سنہرے دور کو یاد کررہے ہیں

لوگ اب نواز شریف کے سنہرے دور کو یاد کررہے ہیں
لوگ اب نواز شریف کے سنہرے دور کو یاد کررہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی اور پاکستان کے خراب حالات دیکھ کر اب لوگ نواز شریف کا سنہرا دور یاد کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے نائب صدر میاں غلام محی الدین اور سابقہ ایم پی اے آزاد علی تبسم نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ پی ایم ایل این کے دونوں متذکرہ راہنماﺅں نے کہا کہ آج ملک میں بے روزگاری، مہنگائی، بدامنی، پولیس گردی اور بے سکونی کا دور دورہ ہے۔ حالات پی ٹی آئی حکومت کی گرفت میں نہیں آرہے اور عوام میں مایوسی دن بدن بڑھ رہی ہے۔ لوگوں نے موجودہ حکومت سے نواز شریف کے دور کا موازنہ کرنا شروع کردیا ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پی ایم ایل این کا دور حکومت بہترین تھا جس میں ایک عام آدمی کو ریلیف مل رہا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے تو لوگوں کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے جس سے پاکستان کے عوام بے حد پریشان ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -