آزادی مارچ،مولانافضل الرحمان گرفتار ہو جائیں تو قیادت کون کرے گا،اہم نام سامنے آگئے

آزادی مارچ،مولانافضل الرحمان گرفتار ہو جائیں تو قیادت کون کرے گا،اہم نام ...
آزادی مارچ،مولانافضل الرحمان گرفتار ہو جائیں تو قیادت کون کرے گا،اہم نام سامنے آگئے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ میں اپنی ممکنہ گرفتاری کے بعد مارچ کی قیادت کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا۔واضح رہے کہ جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں حکومت کیخلاف آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے بعد مارچ کی قیادت کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے بعد قیادت کیلئے5ناموں پر غور کیاجارہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا غفور حیدری،اکرم درانی،مولانا عطا الرحمان،علامہ راشد خالد سومرو، مولانا اسعد محمودکے نام بھی زیر غورہیں،مولانا فضل الرحمان کی ممکنہ گرفتاری کے بعد مولانا غفور حیدری مارچ کی قیادت کر سکتے ہیں ،مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری یانظر بندی کی صورت میں پہلی،دوسری،تیسری قیادت کمانڈ کرینگے،قریبی ذرائع مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گرفتاری ہویانظر بندی کسی بھی صورت میں آزادی مارچ ملتوی نہیں ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...